Posts

Showing posts from February, 2025

Attitude of Gratitude with Patience = Peace of heart and soul.

    Two things define you, your patience when you have nothing and your attitude when you have everything! مجھے ڈرائیور کی ضرورت تھی ابا جی سے ذکر کیا تو انہوں نے گاؤں سے مظہر احمد کوبھجوا دیا ابا جی نے اُس کی بہت تعریف کی تھی ۔ بہت نیک اور شریف لڑکا ہے ۔ دسویں پاس ہے ۔اسے رکھ لو ۔۔۔ اس کی ماں تمہیں دعائیں دے گی اور ماں کی دعائیں میرا سب سے بڑا ویک پوائنٹ تھا میں دعائیں ہاتھ سے کیسے جانے دیتا فورا مظہر احمد کو بھیجنے کا کہہ دیا ۔۔۔۔۔وہ گاڑی چلانا جانتا تھا کچھ دن کی ٹرینگ کے بعد اُس نے باقاعدہ چارج سنبھال لیا ۔ ابا جی مظہر کے بارے میں ٹھیک کہتے تھے ِاس کا ندازہ مجھے اُس دن ہو گیا ۔ صبح جاگنگ سے واپسی پر سرونٹ کواٹر سے آتی تلاوت کی آواز نے میرے قدم روک لیئے ۔ یہ مظہر احمد تھا ۔ میرا وہ سارا دن بہت اچھا گزرا میں اپنے دل کی خوشی کی وجہ نہیں جان پایا مگر میں خوش تھا بہت خوش ۔ اور پھر میں اکثر خوش رہنے لگا ۔ روز مرہ کی مصروفیت بزنس کے معا ملات سب کچھ ویسا ہی تھا فرق صرف اتنا تھا کہ اب مجھے چیزیں پریشان نہیں کیا کرتی تھیں ۔ دل کو اُٹھا کر کسی نے پُرسکون جگہ پر رکھ دیا تھا ۔دل نے...